01

پاکستان کی نئی رن مشین بابراعظم کی خواہش کرکٹ کے میدان میں وراٹ کوہلی کی ‘عظمت’ کی برابری کرنا ہے۔ حالانکہ ریکارڈوں کے معاملے میں وہ ابھی ہندوستانی کپتان سے کافی پیچھے ہیں۔ خود کو کوہلی کا مداح بتانے والے 24 سال کے بابر اعظم نے پی ٹی آئی کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ اس کی خواہش ٹسٹ اور یک روزہ رینکنگ میں دنیا کے نمبرایک بلے باز کی برابری کرنا ہے۔
