ہندوستان کے خلاف ٹسٹ نہ کھیلنے سے مایوس ہے یہ پاکستانی، کہا- برا لگتا ہے – News18 اردو

کراچی: پاکستان کےلیگ اسپنریاسرشاہ نے پیرکوکہا کہ یہ ‘بدقسمتی’ ہےکہ ڈیبیوکے بعد سے انہیں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کھیلنےکا موقع نہیں ملا۔ اب وہ کھیل کے طویل فارمیٹ میں وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیت کو پرکھنےکا انتظار کررہے ہیں۔ پاکستان کےلئے 2011 میں ڈیبیوکرنے والے 33 سال کے یاسرشاہ نے37 ٹسٹ میچوں میں 207 وکٹ حاصل کئے ہیں، لیکن انہوں نےکبھی ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ نہیں کھیلا۔

ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ نہ کھیلنے پرمایوسی

یاسرشاہ نے یہاں کہا، ‘یہ بدقسمتی ہےاورمیں یہ سوچ کرمایوس ہوجاتا ہوں کہ میں ہندوستان کےخلاف ٹسٹ میچ نہیں کھیلا ہوں۔ حال کے سالوں میں ان کے خلاف محدود اووروں کے میچ بھی بے حد کم ہوئے ہیں۔ میں ان کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کے پاس کچھ بہترین کھلاڑی ہیں اورلیگ اسپنرکوہمیشہ کھلاڑیوں (جیسےکوہلی) کے خلاف گیند بازی کرنے یا وکٹ حاصل کرنے میں مزہ آتا ہے’۔

یاسر شاہ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگا چکے ہیں۔

ہند – پاک میں نہیں ہوا 11 سال سے ٹسٹ کرکٹ

پاکستان نے 2012 میں محدود اووروں کی مختصر سیریزکےلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، لیکن 2008 میں ممبئی دہشت گردانہ حملےکے بعد سے دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے خلاف ٹسٹ کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ یاسرشاہ نےکہا، ‘کبھی -کبھی آپ کو برا لگتا ہے، لیکن یہ کھلاڑیوں کےکنٹرول میں نہیں ہے، اس لئے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ لیکن ہاں، میں جلد ہی ان کے (ہندوستان کے) خلاف ٹسٹ میچ کھیلنا پسند کروں گا’۔

یاسر شاہ ابھی پاکستان کے اہم اسپنر ہیں۔ تصویر: اے پی

خراب فارم پریہ بولے یاسرشاہ

یاسرشاہ کوجنوبی افریقہ اورآسٹریلیا میں وکٹ نکالنے میں کافی پریشانی ہوئی ہے۔ اس بارے میں انہوں نےکہا کہ وہاں کی پچ اسپنروں کی مددگار نہیں ہے۔ یاسر شاہ نے بتایا، ‘لوگ میرے فارم کے بارے میں بات کررہے ہیں، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف 200 وکٹ کا اعدادوشمار حاصل کرنےکے بعد میں نے کتنے ٹسٹ کھیلے ہیں۔ صرف تین ٹسٹ اوروہ بھی ان پچوں پر جوبلےبازوں اورتیزگیند بازوں کی مدد گارہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram

Leave a Comment

Read More