Virat kohli either opens for india or has no place in his team matthew hayden bold statement t20 world cup 2024 imt

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے لئے ہندوستانی ٹیم بھی امریکہ پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا اس کے لیے تیار ہے۔ پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ یہ معلومات ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ اوپننگ کمبینیش کیا ہوگا؟ یہ بھی یقینی نہیں ہے۔ ادھر سابق آسٹریلیائی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی سے یا تو اوپن کرالو یا پھر انہیں مت کھیلاؤ

میتھیو ہیڈن نے ESPN پر کہا کہ آپ کو رائٹ لیفٹ کمبنیشن کے ساتھ پڑے گا۔ آپ کے پاس ایک ساتھ پانچ دائیں ہاتھ والے کھلاڑی نہیں ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم یقینی طور پر ایڈم زمپا کے ساتھ کھیلے گی۔ کوہلی کو آپ ضرور اوپن کرائیں یا پھر انہیں مت کھیلاؤ ۔ وہ سچ میں کمال کے فارم میں ہیں ۔ روہت شرما ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ مڈل آرڈر میں بلے بازی کرنے میں انہیں شرم آئے گا۔ ان کے پاس ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں غضب کا ریکارڈ ہے ۔ وہ چار نمبر پر بلے بازی کرسکتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں آکر وہ بلے بازی کی ذمہ داری لے سکتے ہیں ۔

سوربھ گنگولی نے بھی دی تھی اوپن کرانے کی رائے

سوربھ گنگولی نے آئی پی ایل کے دوران پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا تھا کہ وراٹ واقعی لاجواب کھیل رہے ہیں۔ وراٹ نے کل رات جو بلے بازی کی وہ دیکھنے کے لائق تھی۔ انہوں نے جلد ہی 90 رنز بنائے۔ آپ کو انہیں T20 ورلڈ کپ میں کھیلانا چاہئے۔ انہیں اوپن کرنا چاہئے یہ انہیں پچھلی کچھ اننگز میں کر کے دکھایا ہے ۔

Burned Skin: جلی ہوئی جگہ پر غلطی سے ٹوتھ پیسٹ نہ لگائیں


Burned Skin: جلی ہوئی جگہ پر غلطی سے ٹوتھ پیسٹ نہ لگائیں

گنگولی نے مزید کہا کہ ہندوستان کا اسکواڈ کافی اچھا ہے ۔ بلے بازی میں بھی گہرائی ہے ۔ ساتھ ہی بالنگ خیمہ بھی شاندار نظر آرہا ہے ۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram

Leave a Comment

Read More