T20 world cup 2024 champion will get million dollars almost double than former champion know total prize money in crores imt

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نہ صرف ٹرافی اپنے ساتھ لے جائے گی بلکہ اسے بھاری انعامی رقم بھی ملے گی۔ آئی سی سی نے T20 ورلڈ کپ کے لیے 11.25 ملین ڈالر (تقریباً 93.51 کروڑ روپے) کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس میں سے فاتح کو 2.45 ملین ڈالر (تقریباً 20 کروڑ 36 لاکھ روپے) دئے جائیں گے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی رنر اپ ٹیم کو 1.28 ملین ڈالر ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 7,87,500 ڈالر دیے جائیں گے۔ پچھلی بار کل انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر تھی جس میں سے فاتح انگلینڈ کو 1.6 ملین ڈالر ملے تھے۔ حالانکہ اگر آئی پی ایل 2024 سے موازنہ کیا جائے تو T20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم تھوڑی زیادہ ہے۔ آئی پی ایل چیمپئن کو 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے نویں سیزن کے فاتح کو 2.45 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔ اس کے علاوہ ٹرافی بھی 29 جون کو بارباڈوس میں فائنل کے بعد دی جائے گی۔ سپر 8 سے آگے نہ جانے والی چار ٹیموں میں سے ہر ایک کو 3,82,500 ڈالر دیے جائیں گے۔ نویں سے 12ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 2,47,500 ڈالر اور 13 ویں سے 20 ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 2,25,000 ڈالر ملیں گے۔ آئی سی سی نے کہا کہ ہر ٹیم کو ہر میچ جیتنے پر 31,154 ڈالر ملیں گے ۔ (سوائے سیمی فائنل اور فائنل کے)۔’

Bone Health: ہڈیوں کی بہتر صحت کے لیے 7 غذائیں


Bone Health: ہڈیوں کی بہتر صحت کے لیے 7 غذائیں

55 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے نو مقامات پر 28 دنوں تک کھیلا جائے گا۔ اس میں پہلی بار 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے راؤنڈ کے 40 میچز کے بعد ٹاپ 8 ٹیمیں سپر ایٹ میں پہنچ جائیں گی۔ ان میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram

Leave a Comment

Read More