01
نئی دہلی : ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن یہ اب بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ شرمین سہگل مہتا کو میم فیسٹ اور مسلسل ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں ‘بے تاثر’ ہونے سے لے کر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اس کے گرم اور سرد رویے تک شامل ہیں۔ لوگوں نے اسے اتنا ٹرول کیا کہ شرمین پریشان ہوگئیں اور اپنی انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا۔ اب پہلی بار شرمین نے ان سبھی معاملات پر اپنا ردعمل دیا ہے۔